لاہور: داتا دربار خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

Last Updated On 08 May,2019 08:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) داتا دربار خود کش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان میں خود کش بمبار سمیت تین افراد شامل ہیں۔ دو ساتھیوں نے ہاتھ ملا کر خود کش بمبار کو الوداع کیا۔ دہشت گرد نے دربار کے گیٹ نمبر دو پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکا: خود کش بمبار کی نشاندہی ہوگئی، فنگر پرنٹس نادرا کو ارسال

مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید اور 20 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: داتا دربار کے قریب خودکش حملہ، اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید

یاد رہے کہ آج صبح داتا دربار کے باہر پولیس ناکے پر دھماکے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب ہوا۔ ایلیٹ فورس کی گاڑی داتا دربار کے گیٹ نمبر دو کے قریب کھڑی تھی، دھماکے سے ایلیٹ فورس کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔

دھماکے میں شہید ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار، ایک سیکیورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شامل ہیں۔ خود کش بمبار نے 8 بج کر 54 منٹ پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ سیف سٹی کیمرے سے دہشت گرد کی نشاندہی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: داتا دربار خود کش حملہ، شہید پولیس اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا