نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت، وزیراعظم نے آج اعلیٰ سطح کا اجلاس بلالیا

Last Updated On 06 May,2019 01:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے بلدیاتی نظام پر وزیراعظم نے آج شام اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرا اعلی بلدیاتی قانون سازی کے بعد آئندہ کے اقدامات پر بریف کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج شام اعلی سطح اجلاس طلب اسلام آباد کرلیا ہے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اجلاس میں شریک ہوں گے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ دونوں صوبوں نئے بلدیاتی نظام کا قانون اسمبلیوں سے پاس کرواچکے ہیں، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اجلاس وزیراعظم کو قانون سازی کے بعد کے اقدامات پر بریف کریں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ بھی آئندہ لائحہ عمل بارے آگاہ کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ارکان قومی اسمبلی کو نئے بلدیاتی نظام پر اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں آج شام سات بجے اسلام آباد میں وزیراعلی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعلی نے اتحادیوں کے تحفظات بھی دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ قائداعظم کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی بریفنگ میں مدعو کرلیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ق کے ارکان قومی اسمبلی نئے بلدیاتی نظام کی بریفنگ میں شریک ہوں گے اور اپنے تحفظات سے وزیراعلی کو آگاہ کریں گے۔