قومی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس پیرس جا کر غائب ہوگئی

Last Updated On 11 April,2019 12:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ائیرلائن کی ائیرہوسٹس پیرس جا کر غائب ہوگئی، فضائی میزبان گذشتہ روز پیرس پہنچی تھی۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق معاملے کی انکوائری جاری ہے.

پیرس میں غائب ہونے والی ائیرہوسٹس شازیہ، گذشتہ روز پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 733 پر روانہ ہوئی تھی۔ پیرس پہنچنے کے بعد وہ ہوٹل سے غائب ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ فضائی میزبان کئی روز سے پیرس کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوانے کی کوشش کر رہی تھی جس کے لیے اُس نے سیاسی اثرورسوخ بھی استعمال کیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق معاملے کی انکوائری جاری ہے۔