وزیراعظم کا آج دورہ جنوبی وزیرستان، جلسے سے خطاب شیڈول

Last Updated On 24 April,2019 12:03 pm

جنوبی وزیرستان: (دنیا نیوز) قبائلی علاقوں میں امن لوٹ آیا، تحریک انصاف نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں، وزیر اعظم آج جنوبی وزیر ستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ عمران خان جنوبی وزیرستان اور وانا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

 وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد سے جنوبی وزیر ستان کے لئے روانہ ہوں گے، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیر اعظم آج وانا میں تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے، جلسہ میں قبائلی عوام کی بڑی تعداد اور پی ٹی آئی کارکن شریک ہوں گے۔

عمران خان جلسہ میں جنوبی وزیرستان کے لئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے، وزیر اعظم اپنے خطاب میں مرکز میں اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کا جواب بھی دیں گے، عمران خان آج مکین میں مسعود قبیلہ کےعمائدین کے جرگے میں شرکت کریں گے، مسعود قبیلے کے عمائدین کے جرگہ میں وزیر اعظم انفراسٹرکچر پر بات کریں گے، مسعود قبائل جرگہ میں علاقے کی بحالی، صحت، تعلیم، سیکیورٹی اور دیگر مسائل پر بات کریں گے۔