جنوبی پنجاب میں بارشوں سے 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ پر فصلیں تباہ

Last Updated On 18 April,2019 02:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کا حدف پورا نہ ہونے کے امکان ہے، بارشوں سے ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ دنیا نیوز نے حاصل کر لی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کا حدف پورا نہ ہونے کے امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جنوی پنجاب میں 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو کہیں جزوی اور کہیں مکمل نقصان پہنچا، 25 فیصد اراضی پر گندم، مکئی کی تیار فصل کو جبکہ بہالپور ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں سب سے زیادہ نقصان ہوا۔

جنوبی پنجاب میں 35 ہزار ایکٹر پر آم کے باغات کو جزوی جبکہ گندم اور مکئی کی فصل کو 80 سے 90 فیصد تک نقصان پہنچا۔ لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں گندم کی کھڑی ایک لاکھ ایکڑ پر فصلیں خراب ہوئیں۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کیا جائے اور تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، حکومت کاشتکاروں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا مشکل وقت میں کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔