پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضرصحت مشروبات کی فیکٹری سیل

Last Updated On 13 April,2019 12:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور کے علاقے بڈھ بیرزنگلی میں کارروائی کے دوران مضرصحت مشروبات کی فیکٹری سیل کر دی۔ 15 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات تحویل میں لے لیے۔

خیبرپختو نخوافوڈ اتھارٹی کے مطابق بڈھ بیرزنگلی میں گھر میں قائم جعلی مشروبات بنانے والی پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے دوران 15 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات قبضے میں لے گئے۔ فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کارروائی میں فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔