عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے میں ناکام

Last Updated On 22 March,2019 04:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے میں ناکام، عدالت سے لی گئی مہلت بھی بیس مارچ کو ختم ہو گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس سے متعلق مزید شواہد تاحال برطانیہ سے موصول نہیں ہوئے۔

اس پر عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمے کی شہادتیں مکمل ہونے کا تحریری بیان دینے کا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے استدعا کی کہ تحریری جواب دینے کے لیے وقت دیا جائے۔ آئندہ سماعت پر شواہد مکمل ہونے کا بیان دے دیں گے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت اٹھائیس مارچ تک ملتوی کر دی۔