آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

Last Updated On 11 April,2019 06:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کو 12 اپریل صبح 11 بجے مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا ہے۔

 

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا نوٹس ماڈل ٹاؤن رہائشگاہ موصول کروا دیا ہے جس میں انھیں مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف سے مختلف اکاؤنٹس سے فنڈز منتقل ہونے کے بارے میں تفتیش کی جائیگی۔ نیب کو فنانشنل مینجمنٹ یونٹ سے مزید اہم ریکارڈ مل گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف اور ان کے بھائی سلمان شہباز سمیت دیگر کے مختلف بینک اکاؤنٹس کی مزید تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔