حنا ربانی کھر کا صنعتی ادارہ ڈیفالٹ، فواد چودھری نے تفصیلات ٹویٹ کردیں

Last Updated On 09 April,2019 10:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے حنا ربانی کھر کی طرف سے ہتک عزت کا نوٹس بھجوانے کا جواب دیتے ہوئے انھیں بقایا جات ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

فواد چودھری نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے صنعتی ادارے کے ڈیفالٹ ہونے کی تفصیلات ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ براہ مہربانی ہتک عزت کے دعوے کے لئے وکلا پر پیسہ ضائع کی بجائے بقایا رقم ادا کریں۔

اس سے قبل حنا ربانی کھر نے فواد چودھری کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی وزیر نے ان کیخلاف جھوٹے الزامات عائد کئے ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ فواد چودھری سوچ سمجھ کر بیان دیا کریں۔ الزامات کے ذریعے کردار کشی پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکی ہے۔ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پی ٹی آئی اپوزیشن پر الٹے سیدھے الزامات لگا رہی ہے۔