نیکٹا نے ملک بھر سے 4863 مشکوک افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے

Last Updated On 08 April,2019 03:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی نے ملک بھر سے 4863 مشکوک افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے۔ سٹیٹ بینک نے ان اکاونٹس سے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے بھی ضبط کرلیے۔

نیکٹا رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے مزید 178 افراد کے نام بھی فورتھ شیڈول میں شامل کر دئیے گئے ہیں جس کے بعد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تعداد 8307 ہوگئی ہے۔ نیکٹا کی جانب سے نام بدل کر کام کرنے والی 20 سے زائد تنظیموں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ہدایت کی تھی۔ ایف ٹی ایف اگر پاکستان کے اقدامات سے مطمئن نہ ہوا تو پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔