مظفرآباد: مسافروں سے بھری جیپ کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

Last Updated On 07 April,2019 02:19 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی جیپ پٹہکہ کے نواحی علاقے رتڑہ میں گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق پٹہکہ میں پیش آنے والے جیپ حادثے میں سوار 7 افراد میں سے ایک ہی بچے کو زخمی حالت میں بچایا جاسکا ہے جبکہ مرنے والوں میں 4 مردوں سمیت دو خواتین بھی شامل ہیں۔ تھانہ پنجگراں کی حدود میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جا سکی جبکہ مرنے والوں کو مقامی رضاکاران اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی راجہ صداقت، نذیر، کرامت شاہ، شبنم نثار زوجہ نصیر شاہ کے ناموں سے تصدیق ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں اکثر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔