وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گڈ گورننس اسٹریٹیجی لانچ کر دی

Last Updated On 28 March,2019 12:58 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے گڈ گورننس اسٹریٹیجی لانچ کر دی، کہتے ہیں اسٹریٹیجی کا مقصد عوام کی خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود نے صوبے بھر کے لیے گڈ گورننس اسٹریٹجی کا باضابطہ آغاز کر دیا، سول سیکرٹریٹ کیبنٹ روم میں میڈیا بریفنگ میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس اسٹریٹجی 5 بنیادی ستونوں پر محیط ہو گی۔

اسٹریٹجی کا مقصد عوام کی خدمات تک رسائی سہل بنانے سمیت سرکاری خدمات کی کارکردگی بہتر بنانا ہے، اسٹریٹجی پر ہر حال عملدرآمد کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تمام ادارے عوام کو جواب دہ ہیں، جو سرکاری افسران کام کرینگے انہیں انعام ملے گا ورنہ سزا دی جائے گی۔

گڈ گورننس اسٹریٹجی میں تعلیمی اسناد، ڈومیسائل آن لائن ملینگے، نوجوانوں کو کاروباری مواقع بھی آن لائن دینگے، عمران خان کے وژن کو آگے لیکر جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام کمشنرز کو اپنے اضلاع میں سپورٹس فیسٹیول سمیت تمام بہار فیسٹیول منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔