پی ایس ایل سے روشنیوں کے شہر کی رونقیں لوٹ آئیں: وزیراعلی سندھ

Last Updated On 17 March,2019 02:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی بڑی تیاریوں کے لیے بڑوں کے بڑے دورے جاری ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ پی ایس ایل سے روشنیوں کے شہر کی رونقیں واپس آ گئی ہیں، امید ہے پرانا پاکستان بھی واپس آ جائے گا۔

پی ایس ایل فائنل کی تیاریوں کو فائنل ٹچ دے دیا گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کی نیشنل سٹیڈیم کے اطراف سوئپنگ، سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیکنگ بھی کی گئی۔ انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیاسی شارٹ کھیل دی، کہتے ہیں کہ پرانا کراچی آ گیا، جلد پرانا پاکستان بھی مل جائے گا۔

انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی فائنل کے کامیاب انعقاد سے انٹرنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو گی، ساتھ ہی آئندہ حیدر آباد سمیت دوسرے شہروں میں بھی کرکٹ میلہ لگے گا۔