ایف بی آر نے کارکردگی نہ دکھائی تو بڑا قدم اٹھا سکتے ہیں، حماد اظہر

Last Updated On 13 March,2019 06:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے پی ٹی آئی حکومت نے پہلے دو سو روز میں ملکی ترقی کے حوالے سے متعین ہدف حاصل کر لیا، معاشی صورت حال بہتر ہو رہی ہے، اگر ایف بی آر نے کارکردگی نہ دکھائی تو بڑا قدم اٹھا سکتے ہیں۔

وزیر مملکت حماد اظہر نے دو سو روز میں ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کا دعویٰ کرتےے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 17 فیصد کمی کی خوشخبری سنائی ہے۔ انہوں نے مہنگائی میں تین فیصد اضافہ روپے کی قدر میں کمی کا نتیجہ قرار دیدیا جبکہ کروڑوں امیر لوگوں کے پروفائل بنانے کے بعد اپریل میں ایکشن کا اعلان بھی کیا۔

وزیر ریونیو نے کہا کہ آئٰی ایم ایف کی شرائط نرم کرانے کے لئے مذاکرات کر رہے ہیں، حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے پیش رفت کا اعتراف کیا ہے، جائزہ بورڈ میں بھارتی نمائندوں کی موجودگی قبول نہیں، وزیر خزانہ نے اس حوالے سے ایف اے ٹی ایف کو خط لکھا ہے۔