ملکی ترقی کیلئے خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہونگے: وزیراعلیٰ بلوچستان

Last Updated On 08 March,2019 01:38 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنے ہونگے۔ صرف تقریبات کا انعقاد نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے خواتین کی فلاح کے لیے کام کرنا ہوگا۔

بلوچستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین تک حقوق کی رسائی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ بلوچستان میں حال ہی میں پہلی خاتون کو سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ہر ضلع میں 2 سے 4 ماڈل ہائی سکولز قائم کر رہے ہیں جن میں نصف لڑکیوں کے لیے ہونگے۔