اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو صحت کے معاملے پر پنجاب حکومت کو انھیں بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو ایک گھنٹے میں ہسپتال منتقل کرنے کو تیار ہیں: وزیرقانون
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو بہترین علاج کی ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کا ایک بار پھر علاج کیلئے ہسپتال جانے سے انکار
فواد چودھری نے لکھا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے علاج چاہتے ہیں، انھیں وہاں منتقل کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو بدائیت کی ہے کہ نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے علاج چاہتے ہیں انھیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 7, 2019