پاکستانی ہائی کمشنر مشاورت کے بعد نئی دہلی روانہ ہوں گے،دفترخارجہ

Last Updated On 05 March,2019 08:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر مشاورت کے بعد واپس نئی دہلی روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹر فیصل نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر کو دعوت دی تھی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر مشاورت کے بعد واپس نئی دہلی روانہ ہوں گے جبکہ کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے پاکستانی وفد 14 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دونوں ممالک میں ملٹری ڈائریکٹوریٹ سطح پر ہفتہ وار رابطے جاری ہیں۔