پاکستانی کارروائی: جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

Last Updated On 04 March,2019 09:52 am

بیجنگ: ( روزنامہ دنیا) پاکستان کی جانب سے 2 بھارتی طیارے تباہ کرنے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہوگیا۔

پاک فضائیہ کے سابق ایئر چیف مارشل شاہد لطیف نے اس ضمن میں ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا ‘ فخریہ اعلان کرتا ہوں کہ میں سال 2001 سے 2008 کے جنرل پرویز مشرف کے عہد میں پاک چین مشترکہ منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر تھا اور آج پاکستانی فضائی حدود میں مداخلت کرنیوالے بھارتی جیٹ طیاروں کو اسی جی ایف 17 تھنڈر طیارے نے مار گرایا۔

اس ٹویٹ کے 2 گھنٹے کے اندر ہی سچوان چینگ فائی انٹی گریشن ٹیکنالوجی (سی اے سی ۔ ایس سی آئی ٹی) کے ساتھ کام کرنے والی ذیلی کمپنی چینگ ڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے شیئر زبڑھ گئے اور صرف 5 منٹ میں ان میں 10 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔