ڈی جی خان: پاک فوج کے حوالدار عبدالرب فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Last Updated On 03 March,2019 03:48 pm

ڈی جی خان: (دنیا نیوز) کنٹرول لائن پر جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے حوالدار عبدالرب کو ڈیرہ غازی خان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نائیک خرم علی کی نماز جنازہ شام کو ادا کی جائے گی۔

 

لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت، پاک فوج کے جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ نکیال سیکٹر میں شہید حوالدارعبدالرب کی نماز جنازہ تونسہ شریف میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

وطن کی خاطر جان دینے والے عبدالرب کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا، حوالدار عبدالرب نے سوگواران میں بیوہ اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

نکیال سیکٹر میں ہی فائرنگ سے شہید خرم علی کی نماز جنازہ آج شام ان کے آبائی علاقے ڈی جی خان میں ادا کی جائے گی، نائیک خرم علی نے سوگواران میں بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔