نواز شریف علاج کیلئے باہر جانا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 22 February,2019 07:35 pm

راجن پور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اپنا علاج کرانے کیلئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، کیا ان کے علاج کیلئے پاکستان میں ہسپتال نہیں ہیں؟

راجن پور مین صحت کارڈ اںصاف کارڈ کی تقریب سے خطاب میں آج سرکاری ہسپتالوں کی حالت کی وجہ سے کوئی پیسے وہاں علاج کیلئے نہیں آتا۔ پاکستان کے ہسپتالوں کے نظام میں غریب آدمی سرکاری اور امیر پرائیوٹ ہسپتال میں جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمران بیرون ملک سے علاج کراتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا علاج باہر ہوتا رہا، ان کے داماد علاج کے بہانے باہر بھاگا ہوا ہے جبکہ بیٹا حمزہ شہباز بھی اس وقت بیرون ملک ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اپنے علاج کیلئے بیرون مل جانا چاہتے ہیں، وہ 3 بار وزیراعظم بنے، ان کے علاج پر 28 کروڑ خرچ ہوئے، اب ان کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے باہر بھیجیں یا جیل بھیج دیا جائے۔ وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ کیا شریف برادران کے علاج کیلئے پاکستان میں ہسپتال نہیں ہیں؟

وزیراعظم نے کہا کہ صحت ایک بنیادی ضرورت ہے لیکن غریب گھرانے میں بیماری سے بہت مشکلات آ جاتی ہیں۔ ہم سارے پنجاب میں جتنے غریب گھرانے ہیں سب کو صحت انصاف کارڈ دیں گے۔ اس سے علاج کے لئے ہر خاندان کے پاس 7 لاکھ 20 ہزار روپیہ آئے گا۔