اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) رقم روانہ مالی سال میں ادا کی جائے گی ،تجارتی معاہدے الگ ہونگے
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ہونے والے تجارتی معاہدوں کے علاوہ سعودی عرب رواں مالی سال میں مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹ اور قرض کی مد میں تقریبا 8ً ارب روپے دے گا۔
وزارت خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں 7ارب 97کروڑ 86لاکھ روپے ملیں گے ،سعودی عرب نے دسمبر تک پاکستان کو قرض کی مد میں2 ارب 31 کروڑ روپے ادا کئے ہیں،گرانٹ کی مد میں 5ارب 47کروڑ96روپے اور قرض کی مد میں 2 ارب 49 کروڑ 90 لاکھ روپے دینے ہیں،گرانٹ کی 5ارب 47کروڑ96روپے کی مد میں تاحال کوئی رقم جاری نہیں کی گئی ہے ،سعودی عرب نے 30جون 2019تک 18 کروڑ 90 لاکھ روپے دینے ہیں۔