انجن کی خریداری کا معاملہ، نیب کا خواجہ سعد رفیق سے تفتیش کا فیصلہ

Last Updated On 08 February,2019 05:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مہنگے داموں 55 ریلوے انجن کی خریداری پر خواجہ سعد رفیق سے جیل میں تفتیش کا فیصلہ کر لیا ہے، احتساب عدالت میں درخواست دائر کرنے کی تیاری شورع کر دی گئی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق سے تفتیش کی اجازت کیلئے جلد احتساب عدالت میں درخواست دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے 55 انجن مہنگے داموں خریدنے کی منظوری دی جس میں سے صرف 10 لوکوموٹوز انجن استعمال میں ہیں جبکہ 45 اضافی خریدے گئے۔ اضافی لوکوموٹوز خریدنے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

خیال رہے کہ خواجہ سعد رفیق پیراگون سکینڈل کیس میں 54 روز تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حوالات میں رہنے کے بعد اب جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل لاہور میں قید ہیں۔