لاہور: (روزنامہ دنیا) واسا کی سرویلنس ٹیم نے گھر میں گاڑی دھونے پر پہلا چالان کر دیا۔ یہ چالان 72 ابوبکر بلاک گارڈن ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کیا گیا، سرویلنس ٹیم کے چھاپے کے وقت مذکورہ رہائش گاہ میں گاڑی کو پائپ کے ذریعے دھویا جا رہا تھا۔
پہلے چالان میں جرمانہ 500 روپے کیا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق ابتدائی طور پر جرمانہ کم رکھا گیا ہے، اسے بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔
یاد رہے کہ واسا نے گھروں میں پائپ کے ذریعے گاڑیاں دھونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔