'علیمہ خان کے پاس ٹیکس جمع کرانے کا وقت، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی'

Last Updated On 06 February,2019 01:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پاس ٹیکس جمع کرانے کا وقت ہے، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی، مشترکہ مفادات کونسل میں صوبوں کے ساتھ ٹیکس جمع کرنے کا معاملہ اٹھائیں گے۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے نواز شریف بارے کہا کہ ڈیل یا این آر او نہیں ہو گا علاج کی سہولت سب کا حق ہے، پاکستان میں ٹیکس دینے کی کم ترین شرح ہے، 4000 ارب روپے کا ابھی ہدف ہے لیکن 8000 ارب ٹیکس اکٹھا کرنے کی گنجائش موجود ہے، بجٹ جاری خسارہ صرف بچت سے پورا کر سکتے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں کمی اور موبائل فون بلز میں چھوٹ سے ٹیکس ہدف پورے نہیں ہو رہے۔