حالیہ بارشیں فصلوں کے لیے بہت مفید ہیں: وزیراعظم عمران خان

Last Updated On 02 February,2019 07:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برف باری پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹ کیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برف باری حقیقتاً اللہ رب العزت کا انعام ہیں، ہماری پیداوار خصوصاً بارانی فصلوں کیلئے یہ بارشیں بالکل بروقت ہیں، ان بارشوں سے زیر زمین پانی کی سطح ہی بلند نہیں ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاؤں کا حصہ بھی بنے گی۔