لاہور: (دنیا نیوز) میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔ میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا دی۔
6 رکنی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو ہسپتال میں منتقل کرنے کی سفارش کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔
ایک روز قبل میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا، ڈاکٹرز نے نوازشریف کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے علاوہ ان کی ای سی جی اور ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے بھی لئے تھے۔ محکمہ داخلہ پنجاب بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں نوازشریف کی ہسپتال منتقلی سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔