شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن پر امیر مقام کیخلاف تحقیقات

Last Updated On 26 January,2019 01:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ الپوری روڈ میں مبینہ کرپشن پر لیگی رہنماء امیر مقام کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔

ایف آئی اے کے امیرمقام اینڈ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پیپرا، کے پی ہائی وئے اتھارٹی اور پی ڈی اے سے رابطے شروع کر دیئے گئے۔ ایف آئی اے کے مطابق شانگلہ الپوری روڈ کے ٹینڈر کی شفافیت سے متعلق پیپرا جبکہ روڈ میٹریل کےحوالے سے پی ڈی اے ماہرین سے رائے طلب کی گئی ہے۔

الپوری شانگلہ کا 35 کلومیٹر روڈ امیر مقام اینڈ کمپنی نے 2009 میں تعمیر کیا تھا، 850 ملین پراجیکٹ کی لاگت 2013 میں 28 سو ملین روپے تک پہنچی۔ ایف آئی اے نے ٹیکینکل ایسسمنٹ کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرلیا۔