پی آئی اے کی پہلے 2 مرحلوں میں 45 فیصد حجاج کی مدینہ منتقلی سے معذرت

Last Updated On 24 January,2019 11:08 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) وزارت مذہبی امور نے ڈی جی سی اے اور ایم ڈی قومی ائرلائن کو حج آپریشن 2019 کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں کئے جانے والے فیصلوں سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ائرلائن کے نمائندے نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2019 کے پہلے دو مرحلوں میں 45 فیصد حجاج کی مدینہ منتقلی کے حکم کی تعمیل سے معذرت کر لی ہے۔

پی آئی اے کے نمائندے کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے سعودیہ ڈائریکٹ پروازیں چلانے کے لیے قومی ائرلائن کو 7 کروڑ 65 لاکھ کا اضافی خرچ برداشت کرنا پڑے گا۔