پی آئی اے کی تمام پروازوں پر اب قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائیگا

Last Updated On 16 January,2019 02:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی تمام پروازوں پر اب قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، بوئنگ 777 طیاروں پر قصیدہ بردہ شریف پڑھا جانے لگا۔

فضاوٴں میں بھی تبدیلی آگئی، پی آئی اے کے تمام جہازوں پر موسیقی نہیں اب قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

واضح رہے پی آئی اے کی تمام پروازوں میں مدہم موسیقی بجا کرتی تھی، تمام پروازوں پر موسیقی کے بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا، پی آئی اے پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا پڑھی جاتی ہے، تجرباتی طور پر بوئنگ 777 طیاروں پر قصیدہ بردہ شریف سنایا جا رہا ہے۔