کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک آٹھ میں ایم کیو ایم کے بند دفتر میں پراسرار آتشزدگی کے نیتجے میں سیاسی لڑیچر، فوٹو اسٹیٹ مشینوں سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا، فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ کو کنٹرول کیا، پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک آٹھ میں نائن زیرو کے نزدیک ایم کیو ایم کے بند دفتر کی عمارت میں پرسرار آتشزدگی سے خورشید بیگم میموریل میڈیکل سینٹر میں قائم دفتر میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے ایڈمن اور ٹرانسپورٹ دفاتر میں آگ لگنے سے فوٹو اسٹیٹ مشینیں، سیاسی لٹریچر سمیت دیگر سامان جل گیا، آتشزدگی کی اطلاع پر فوری فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا تھا۔
فابریگیڈ حکام کے مطابق سیاسی جماعت کے دفتر کی بجلی منقطع تھی، آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی۔ ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے آتشزدگی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے معاملے کی وجوہات بتانے اور نقصان کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔