وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Last Updated On 28 December,2018 10:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے عدم تعاون کے باوجود وفاقی حکومت صوبے کی ہر مدد کرے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سندھ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال اور وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سندھ میں وفاق کے زیرانتظام منصوبے مکمل کرنے کے لئے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن وامان کے قیام کے لئے تمام وفاقی ایجنسیاں بھرپور کام کر رہی ہیں۔ سندھ حکومت کے عدم تعاون کے باوجود وزیراعظم نے سندھ کو تمام وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔