کشمور: (دنیا نیوز) آصف زرداری کا کہنا ہے اسٹیبلشمنٹ نے ملکی ترقی کیلئے کام کرنے والوں سے کبھی اچھا نہیں کیا، یہ ہمیں جتنا ماریں گے ہم اتنا بڑھیں گے، جب ضمانت لی تو پاسپورٹ جمع کرا دیا تھا، تم نے گانا گانا ہے، راگ سے جیالوں پر اثر نہیں پڑتا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اردو اس لیے بولتا ہوں اسلام آباد میں بیٹھے گونگے بہرے سن سکیں، ہم کو یہ جتنا کاٹیں گے ہم اور بڑھیں گے، 2 بار بینظیر بھٹو کی حکومت گرائی گئی۔ انہوں نے کہا 18 ویں ترمیم سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوا، اپنے دور میں ہم نے 5 پل بنائے اب چھٹا بنائیں گے، میں نے 5 سال کامیابی سے حکومت چلائی۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا ماضی میں تمام کام مفاہمت کے ساتھ کیے گئے، سوچ یہ ہے جب صوبوں کو حق دو تو اس کا نقصان ہوگا، ہم دھرتی اور عوام کی خاطر لڑ رہے ہیں، ای سی ایل میں نام ڈالنے کی کیا ضرورت تھی۔