گھوٹکی: (دنیا نیوز) مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ کے عوام سے دشمنی کی جا رہی ہے، ہمارے لیڈرز کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، عوام نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کرسندھ پر قبضے کی کوشش روک دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاق کو کچھ پتا نہیں کہ کام کیسے کرتے ہیں، وزیراعظم کو اپنے منصب کا پتا نہیں، ان کو حکومت چلانی نہیں آتی، تقاریر میں چور ڈاکو کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ کے عوام سے دشمنی کی جا رہی ہے، وفاقی حکومت نے گزشتہ برس سے کم وصولی کی ہے، حکومت چلانی نہیں آتی تو تقاریر میں چور ڈاکو کہتے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا ہم نے پہلا میگا پراجیکٹ تھر میں کیا، تھر میگا پروجیکٹ میں 2 دیہات متاثر ہوئے، ہم نے 2 دیہاتوں کے لوگوں کو گھر بنا کر مفت فراہم کیے۔