کھوکھر پیلس سے سرکاری اراضی واگزار، افضل کھوکھر کی ضمانت منظور

Last Updated On 26 December,2018 12:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سرکاری زمین پر قائم کھوکھر پیلس کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے لاہور کے جوہر ٹاون میں دس کنال اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن جاری ہے، داخلی دروازہ اور ملحقہ دیواریں مسمار کر دی گئیں۔ دوسری جانب عدالت نے ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں تقریبا 67 کنال رقبے پر محیط کھوکھر پیلس میں شامل کی گئی 10کنال سرکاری اراضی واگزار کرانے کے بعد

آپریشن ختم کردیا گیا۔ آپریشن ریونیواور ضلعی انتظامیہ کے حکام کی نگرانی میں کیا گیا جس کے دوران پیلس میں شامل کیا گیا ایک راستے اور سرکاری کھال کی زمین واگزار کرائی گئی۔

سپریم کورٹ کی طرف سے نوٹس لیے جانے کے بعد کھوکھر پیلس کے بارےمیں تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ نہ پیلس میں نہ صرف سرکاری اراضی شامل کی گئی بلکہ مختلف افراد کی طرف سے بھی شکایات سامنے آئیں کہ اُن کی زمینیں زبردستی پیلس میں شامل کی گئیں۔ ابھی اِس حوالے سے مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں تاہم عدالت نے ن لیگی رہنما افضل کھوکھر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔