فنڈز کی عدم دستیابی، پاکستان ہاکی سپر لیگ ایک بار پھر ملتوی

Last Updated On 25 December,2018 12:36 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان ہاکی سپر لیگ ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی، 10 روزہ ایونٹ اب فروری کے بجائے مارچ میں کرایا جائے گا، 12 غیر ملکی کھلاڑی شرکت پر آمادہ ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہے، فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پاکستان ہاکی سپر لیگ ملتوی کر دی گئی، آئندہ سال جنوری میں شیڈول سپر ہاکی لیگ اب مارچ کے تیسرے ہفتے میں کروانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ایونٹ میں 12 غیرملکی کھلاڑیوں نے پی ایچ ایف کو ایونٹ میں شرکت کی حامی بھری تھی۔

پاکستان ہاکی سپر لیگ 12 سے 19 جنوری تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونا تھی، 10 روزہ ایونٹ کی نئی تاریخیں 15 سے 25 مارچ ہونے کا امکان ہے۔