مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Last Updated On 15 December,2018 12:50 pm

ظفر آباد: (دنیا نیوز) ظاہر پیر میں قومی شاہراہ پر مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

قومی شاہراہ پر ظفر آباد کے قریب مسافر وین ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے، حادثہ شدید دھند کے باعث تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے میں مسافر وین تباہ ہو گئی، متعدد زخمیوں کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جا تی ہے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو خان بیلہ اور لیاقت پور ہسپتال منتقل کیا۔