لسبیلہ: مسافر بس اور وین میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 26 November,2018 11:50 am

لسبیلہ: (دنیا نیوز) لسبیلہ میں لک کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال حب منتقل کر دی گئیں۔

آر سی ڈی شاہراہ پر لک کے قریب مسافر کوچ اور سامنے سے آنیوالی پک اپ کے درمیان تصادم میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق حب کے نواحی علاقے ساکران سے بتایا جاتا ہے، حادثہ کے بعد کوچ ڈرائیور فرار ہو گیا۔