خیرپور: باراتیوں کی وین نہر میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Last Updated On 09 December,2018 09:04 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) خیرپور کے قریب باراتیوں سے بھری وین نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد شدید زخمی اور 2 جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

قومی شاہراہ پر ٹھری میر واہ کے قریب باراتیوں کی وین نہرمیں جا گری، 12 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈرائیور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وین پوری رفتار سے چلا رہا تھا جس کے باعث نہر کے پل پر کنٹرول کھو بیٹھا اور وین پانی میں جا گری۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی جنہوں نے زخمیوں کو باہر نکالا۔ حادثے کے دوران 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔