ظل الہیٰ کا دور ختم، اب شاہی فرمان نہیں چلے گا: چیئرمین نیب

Last Updated On 09 December,2018 08:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب ڈکٹیشن لے گا نہ انتقامی کارروائی کرے گا، کرپشن کرنے والے ہر شخص کو حساب دینا ہو گا۔ کرپشن کی سزا موت ہو گئی توملکی آبادی کم ہو جائے گی. اب ظل الٰہی کا دور گزر چکا، عام آدمی کو بھی پوچھنے کا حق ہے۔ ادارے کی وفاداری صرف ریاست کے ساتھ ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ اگر پوچھ لیا 95 ارب ڈالر کیسے خرچ ہو گئے تو کیا گستاخی ہو گئی۔ پارلیمنٹ میں اچھے ادارے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، بیورو کریٹس کے خلاف کوئی غلط قدم نہیں اٹھایا جائے گا، پروپیگنڈا کریں یا نہ کریں، ادارہ کام جاری رکھے گا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ ملک 95 ارب ڈالرکامقروض ہے،محدودوسائل میں رہتےہوئےبدعنوانی کےخاتمے کیلئے کوشاں اوراپنی منزل کی طرف بڑھ رہےہیں، نیب کسی بھی دورمیں پسندیدہ ادارہ نہیں رہا۔ پاکستان کےعوام اتنےمعصوم اور سادہ نہیں کہ اچھے برے میں تمیز نہ کر سکیں، انہیں معلوم ہے کہ کون اندھیرا پھیلا رہا ہے، اب ظل الہٰی کا دور گزر چکا عام آدمی کو بھی پوچھنے کا حق حاصل ہے، کرپشن کرنے والے ہر شخص کو حساب دینا ہو گا، کرپشن کی سزا موت ہو گئی تو ملک کی آبادی کم ہو جائے گی۔