مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے چینی دستے کی پاکستان آمد

Last Updated On 08 December,2018 05:43 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) واریئر سکس مشقیں تین ہفتے جاری رہیں گی، اسپیشل سروس گروپ کے جوان شرکت کرینگے۔

چینی فوج کا دستہ پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں واریئر سکس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تین ہفتے تک جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کی افواج کے اسپیشل سروس گروپ کے دستے شرکت کرینگے۔ مشترکہ مشقوں کا مقصد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک دوسرے کے فوجی تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی چائنا کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کا حصہ ہیں۔