کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کا طبی معائنہ، رپورٹس نارمل

Last Updated On 08 December,2018 01:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا معائینہ کیا گیا جس میں شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

 کوٹ لکھپت جیل میں جناح ہسپتال کے خصوصی میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا طبی معائینہ کیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت خون کے مختلف ٹیسٹ لئے جس کے بعد شہباز شریف کے تمام رپورٹس نارمل قرار دی گئی۔

گزشتہ روز ڈاکٹروں نے طبیعت ناسازی کے باعث شہباز شریف کو آرام، ہوا دار کمرے اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت دے رکھی تھی، جنرل سرجن پروفیسر طیب عباس 4 رکنی ٹیم کے سربراہ تھے۔

ٹیم میں آرتھو پیڈک پروفیسر راشد سعید، آنکالوجسٹ پروفیسر محمد اکرم سمیت میڈیسن پروفیسر شامل تھے۔ میڈیکل ٹیم کو شہباز شریف کی کمر اور گردن کے مہروں کے چیک اپ کی ہدایات بھی دی گئی تھی جس کے بعد آج ہونیوالے طبعی معائنے میں شہباز شریف کی رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔