راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم اس وقت آپریشن ردالفساد میں مصروف ہیں، روایتی جنگ کے لیے اپنی تیاری کو نظر انداز کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں موسم سرما کی مشقوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے پاک فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے، پاک فوج نے کامیابی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے سرحدوں پر کسی بھی روایتی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
COAS visited Sialkot Corps during its winter collective training exercise. “We can not afford to ignore our preparations and readiness for conventional response despite our commitments in ongoing Operation Radd ul Fasaad”, COAS. (1 of 2). pic.twitter.com/N33rKvPpOG
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 30, 2018