نیب ریفرنس آیا تو استعفیٰ دے دوں گا: زلفی بخاری

Last Updated On 29 November,2018 11:30 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عبدالعلیم خان یا میرے خلاف نیب کا ریفرنس فائل ہوا تو ہم بھی بابراعوان کی طرح اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے امیگرینٹس آفس کی آن لائن رجسٹریشن کا افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیوں کی پہلی وزارت ہوگی جو پیپر لیس گورننس متعارف کرائے گی، سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پاناما لیکس میں آپ کا نام آگیا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کرپشن کی ہے۔ انکوائری کو پبلک نہیں ہونا چاہیے ۔ اگر ریفرنس فائل ہوا تو میں اور علیم خان دونوں استعفیٰ دے دیں گے۔