پنجاب حکومت کی بھارتی مہمانوں کے اعزار میں عشائیہ کی تیاریاں

Last Updated On 26 November,2018 09:43 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کرتارپور بارڈر کھولنے کے افتتاح کے موقع پر پنجاب حکومت نے بھارت سے آئے مہمانوں کی بھرپور مہمان نوازی کے لئے تیاری شروع کر دی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھارتی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ 27 نومبرکو عشائیہ کی تقریب ہوگی، پنجاب کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی مہمانوں سے گور نرپنجاب چودھری سرور بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عشایئہ میں 20 سے 25 بھارتی مہمان شریک ہوں گے۔ حکومت پنجاب کو مہمانوں کی مکمل لسٹ سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے مہمانوں کی لاہور آمد پر استقبال کیا جائے گا۔ 28 نومبر کو بھارتی مہمان لاہور سے کرتارپور بارڈ ر پہنچیں گے۔