سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چودھری

Last Updated On 22 November,2018 05:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ہمیں انٹرنیشنل ریگولیشنز کی طرف جانا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماڈرن بنانا چاہتے ہیں، ہم نے چند روز پہلے سٹیلائٹ لانچ کیا، اس کے علاوہ میڈیا یونیورسٹی بھی لے کر آ رہے ہیں کیونکہ یہ مقابلے کی دنیا ہے، ہماری حکومت میڈیا کو ماڈرن کرے گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ حکومت نے پیمرا کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کریں، ہمیں انٹرنیشنل ریگولیشنز کی طرف جانا ہے، انٹرنیٹ سپیڈ کے اضافے سے لوکل میڈیا ریگولیشن ختم ہو جائے گی۔