مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری، چاروں وزرائے اعلی شریک

Last Updated On 19 November,2018 12:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور ارکان شرکت کر رہے ہیں۔ محکمہ خزانہ، آبی وسائل، پیٹرولیم، پاور ڈویژن کے وفاقی وزراء بھی شریک ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں کونسل 5فیصد بلاکس کاآڈٹ کروائے بغیرمردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکی منظوری دیگی۔ بلوچستان کی جانب سے کم پانی فراہم کرنے کا معاملہ اٹھایا جائے گا، ہائیڈل منافع کی خیبرپختونخوا کو ادائیگی سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

مشترکہ مفادات کونسل گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ بھی لے گی اور اس حوالے سے رپورٹس وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی شریک ہیں۔