کراچی میں دو بچوں کی پراسرار ہلاکت کی گتھی سلجھ نہ سکی

Last Updated On 16 November,2018 07:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے بچوں کے پوسٹمارٹم کو لازمی قرار دے دیا، ڈی جی فرانزک کہتے ہیں کہ اہم شواہد پوسٹمارٹم نمونوں سے حاصل ہو سکتے تھے لیکن پوسٹمارٹم کیوں نہ کیا گیا؟ متعلقہ حکام ہی جواب دیں گے۔

کراچی میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچوں کی پراسرار ہلاکت کا معاملہ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھیجے گئے نمونوں کے متعدد معائنے کئے گئے لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، غذائی نمونوں کی مدد 5 سے 6 اقسام کے زہر کو چیک کیا گیا، قہہ کے آخری نمونے کی رپورٹ بھی 2 روز میں آ جائے گی۔

ڈی جی فرانزک نے کراچی کے متعلقہ حکام کی نااہلی کا بھی بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا کہ اہم شواہد بچوں کے پوسٹمارٹم نمونوں سے حاصل ہو سکتے تھے لیکن پوسٹمارٹم کیوں نہ کیا گیا اس بارے میں متعلقہ حکام ہی بتا سکتے ہیں۔

ڈی جی فرانزک کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے نمونے نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکت کا تعین نہیں ہو سکا۔