ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Last Updated On 15 November,2018 11:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کارروائی کے لیے باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دیے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں حوالہ ہنڈی کے کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ چوبیس نومبر تک کریک ڈاؤن کی رپورٹ وزیراعظم کو جمع کرائی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے اس حوالے سے باقاعدہ احکامات بھی جاری کر دیے جس کے مطابق ہر زون کی ٹیم روزانہ کم از کم پانچ چھاپہ مار کارروائیاں کرے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر کی جانب سے یہ احکامات بھی دیے گئے کہ ریڈ پارٹی لیپ ٹاپ، حوالہ رجسٹر اور موبائل فون ضبط کرنے پر بھی توجہ دے جس کے ذریعے حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے متعلق شواہد اور فرانزک آڈٹ میں ملے گی۔

یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ ریڈ پارٹی ملازمین کے بجائے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کے مالکان کی گرفتاری یقینی بنائے اور ملزمان سے ملک سے باہر رقم بھیجنے کی اصل وجوہات سمیت مکمل تفتیش کرے۔