بدعنوان عناصر ملکی معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں، چیئرمین نیب

Last Updated On 13 November,2018 09:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کی وجہ سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب نہیں ہوئے، بدعنوان عناصر ملکی معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت اجلاس میں نیب لاہور کے میگا کرپشن کیسز پر ڈی جی نیب لاہور نے بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب میں ہر سفارش اور عہدہ گیٹ سے باہر ختم ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی وجہ سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب نہیں ہوئے، بدعنوان عناصر ملکی معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار کا کام پچاس ہزار میں ہوا، سوال کیا تو سب خلاف ہو گئے، ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے معاہدے پاکستان کی بجائے غیر ملکی کمپنیوں کو دیئے گئے۔