نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

Last Updated On 12 November,2018 06:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب کا دعویٰ ہے کہ وہ مرد مومن ہیں، شہباز شریف کو ایک کیس میں بلا کر دوسرے میں گرفتار کیا گیا۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ان پر اور ان کی کابینہ پر الزامات لگائے، باتیں کرنے اور پگڑی اچھالنے سے کام نہیں بنتا، کرپشن ہے تو سامنے لائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اپنی کابینہ میں دیکھیں کرپشن نظر آئے گی۔ انہوں نے نیب کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے بارے میں سب کو پتا، اس کیس میں جان نہیں ہے، اب شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز کا کیس بنا دیا گیا ہے۔